Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت

ایک شخص مشتبہ حالت میں فوت

حیدرآباد۔ 15 مئی (سیاست نیوز) فلک نما کے علاقہ وٹے پلی میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سید عبدالمظفر ساکن جہاں نما جو پیشہ سے عطریات کے تاجر تھے، کل اپنے مکان کو نہ لوٹنے پر ان کے ارکان خاندان نے فلک نما پولیس میں ان کی گمشدگی سے متعلق ایک شکایت درج کرائی تھی۔ عبدالمظفر کے ارکان خاندان کو آج ایک نامعلوم خاتون کا فون کال موصول ہوا جس میں اس نے بتایا کہ وٹے پلی علاقہ میں واقع ایک مکان میں عبدالمظفر بے ہوشی کے عالم میں موجود ہے۔ ان کے ارکان خاندان وٹے پلی جب پہونچے تو انہوں نے عبدالمظفر کو ایک خانگی دواخانہ میں منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ فلک نما پولیس نے مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے سے متعلق ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT