Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ایک شخص نے دو خواتین پر فرانس میں کلہاڑی سے حملہ کردیا

ایک شخص نے دو خواتین پر فرانس میں کلہاڑی سے حملہ کردیا

ڈی جون (فرانس)۔/15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے دو خواتین پر فرانس کے قلب کے ایک قصبہ میں کلہاڑی سے حملہ کردیا اور بعد ازاں فرار ہوگیا ۔ واضح طور پر یہ ایک نفرت پر مبنی حملہ تھا ۔ مقامی وکیل استغاثہ کے بموجب انسداد دہشت گردی وکلاء نے جو اس مقدمہ کی پیروی کررہے ہیں اسے حسب معمول قرار نہیں دیا ہے ۔ تحقیقات کنندوں کے ایک قریبی ذریعہ نے کہا کہ قبل ازیں حملہ آور نفسیاتی مریض سمجھا جارہا تھا ۔ خواتین میں سے ایک کے سر پر پیچھے سے حملہ کیا گیا ۔ اسے چار ٹانکے لگے ۔ وکیل استغاثہ اور پولیس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں حملے ایک دوسرے سے صرف چند منٹوں بعد کئے گئے ۔ ایک پولیس ہیلی کاپٹر حملہ آور کی تلاش کررہا ہے ۔ علاوہ ازیں 50 ملازمین پولیس بھی حملہ آور کی تلاش میں ہے جو لاپتہ ہوچکا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT