Wednesday , December 19 2018

ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کے مطابق 25 سالہ سریش عرف پرولیکا جو کرشنا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ ضلع نظام آباد کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ آج بے این این یو آر ایم کالونی کے پلاٹ نمبر 180 پر اس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کل رات اس کا قتل کردیا گیا نامعلوم افراد نے اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا ۔ پولیس کے بی ایچ پی مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT