Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ایک شخص کا کان 26 جھینگروں کا گھر!

ایک شخص کا کان 26 جھینگروں کا گھر!

لندن /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ایک شخص کے کان میں ایک مادہ جھینگر اور 25 جھینگروں کے بچے نظر آنے پر چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے ڈاکٹر حیران رہ گئے۔ ایک نوجوان مرد کے کان میں جھینگروں کا پورا خاندان آباد تھا۔ روزنامہ ڈیلی میل نے پیپلز ڈیلی آن لائن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ڈاکٹروں نے 0.3 انچ لمبا ایک جھینگر لی نامی نوجوان کے کان سے برآمد کیا، جب کہ جھینگر کے 25 بچے اس کے کان سے برآمد کئے گئے۔ یہ بچے مادہ جھینگر کے دیئے ہوئے انڈوں سے برآمد ہوئے تھے۔ سمجھا جاتا ہے کہ جھینگر نیوکلیئر دھماکہ کے باوجود بھی زندہ رہنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، کیونکہ ان کے جسم سادہ ہوتے ہیں اور ان میں خلیوں کا دور مختصر ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT