Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ایک شخص کی مشتبہ طور پر خودسوزی

ایک شخص کی مشتبہ طور پر خودسوزی

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر خودسوزی کرلی ۔ تاہم پولیس نے اس کی موت پر شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ نرنجن جو ایم کے نگر میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو گنیش نامی ایک شخص 5 ہزار روپئے باقی تھا ۔ اور وہ کل دن میں رقم حاصل کرنے گیا تھا ۔ اور اپنے مکان واپس آگیا ۔ مکان میں اپنی بیوی شیاملا سے اس نے کہا تھا کہ جب وہ رقم پوچھنے گیا تو چند افراد نے اسے زدوکوب کیا تھا ۔ تاہم رات میں نرنجن کو کسی نے وائی جنکشن طلب کیا اور جب پولیس نے دیکھا وہ جل رہا تھا ۔ پولیس نے اسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT