Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ایک شخص کی مشتبہ موت

ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) رائے درگم کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو خانگی بس ٹراویلس کا ڈرائیور تھا ۔ کل رات پارکنگ یارڈ میں مشتبہ طور پر صحت خراب ہونے سے پیش آئی موت پر پولیس نے بھی شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 45 سالہ وینکٹ ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ گھٹکیسر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) رائے درگم کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو خانگی بس ٹراویلس کا ڈرائیور تھا ۔ کل رات پارکنگ یارڈ میں مشتبہ طور پر صحت خراب ہونے سے پیش آئی موت پر پولیس نے بھی شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 45 سالہ وینکٹ ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ گھٹکیسر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ ریڈی ایک خانگی ٹراویلس کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ کل رات پارکنگ یارڈ میں اس کی صحت اچانک خراب ہوگئی ۔ جس کو بس کے ذریعہ ساتھی ڈرائیوروں نے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وینکٹ ریڈی فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جو اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے سبب حادثہ پیش آیا تھا ۔ جس میں 40 سالہ مہیندر ریڈی شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق مہیندر ریڈی جو پیشہ تاجر تھا گھٹکیسر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ 16 فروری کے دن پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT