Thursday , December 13 2018

ایک شخص کے قبضہ سے 25 لاکھ ضبط

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی پولیس نے تلاشی مہم کے دوران شیورا حیل کے علاقہ میں ایک شخص کے قبضۃ سے تقریبا 25 لاکھ روپئے ضبط کرلئے۔ سب انسپکٹر مسٹر اکرم بابا کے مطابق کے روی جو سری سائی تیجا انٹرپرائزیز سے تعلق رکھتا تھا کار میں 25 لاکھ 43 ہزار روپئے لیکر جارہا تھا تاہم اس کے یہاں رقم کے متعلق کوئی دستاویزات نہیں تھے ۔ پول

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی پولیس نے تلاشی مہم کے دوران شیورا حیل کے علاقہ میں ایک شخص کے قبضۃ سے تقریبا 25 لاکھ روپئے ضبط کرلئے۔ سب انسپکٹر مسٹر اکرم بابا کے مطابق کے روی جو سری سائی تیجا انٹرپرائزیز سے تعلق رکھتا تھا کار میں 25 لاکھ 43 ہزار روپئے لیکر جارہا تھا تاہم اس کے یہاں رقم کے متعلق کوئی دستاویزات نہیں تھے ۔ پولیس جانچ کے بعد ضبط شدہ رقم کو آئی ٹی شعبہ کے حوالے کردیا۔ اسی دوران بلدی و زیڈ پی ٹی سی و ایم پی ٹی سی اور عام انتخابات کے موقع پر انتخابی ضابطہ اور لاء اینڈ آرڈر کی عمل آوری کے تحت 20 مارچ تک ضلع نلگنڈہ میں مختلف افراد کے یہاں سے 92.69 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT