Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / ایک شخص کے پیٹ سے 263 سکے اور بلیڈس برآمد

ایک شخص کے پیٹ سے 263 سکے اور بلیڈس برآمد

ستنا (مدھیہ پردیش )۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ڈاکٹرس نے منفرد نوعیت کی سرجری کے ذریعہ ایک شخص کے پیٹ سے چین ، 263 سکے اور بلیڈس برآمد کئے ۔ ان دھاتی اشیاء کا وزن تقریباً 5 کیلو گرام ہے ۔ ڈاکٹرس کے مطابق 32 سالہ محمد مقصود ساکن ضلع ستنا کو پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ 6 ڈاکٹرس پر مشتمل ٹیم نے سرجری کے ذریعہ 10 تا 12 بلیڈس ، 4 بڑی سوئیاں ، ایک چین ، 263 سکے اور کانچ کے تکڑے برآمد کئے ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ مریض کی ذہنی حالت شائد ٹھیک نہیں تھی اور اس نے خفیہ طور پر یہ چیزیں نگل لی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT