Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایک شکست کے بعد ہندوستان کے نام کئی منفی ریکاڈرس

ایک شکست کے بعد ہندوستان کے نام کئی منفی ریکاڈرس

دھرمشالہ۔11 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بدترین بیٹنگ کارکردگی کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے کئی منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔دھرم شالا میں سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں مہندرا سنگھ دھونی کی 65 رنز کی اننگز کے باوجود ہندوستان بیٹنگ لائن 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔یہ میزبان ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر تیسرا اقل ترین اسکور ہے جبکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر سب سے کم اسکور ہے۔ ہندوستان کا ونڈے میں سب سے کم اسکور 78 رنز ہے جب وہ 1986 میں سری لنکا ہی کے خلاف بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔جب سری لنکا نے ہدف حاصل کیا تو ان کی اننگز میں 176 گیندیں باقی تھیں اور باقی گیندوں کے حساب سے یہ ہندوستان کی تیسری بدترین شکست ہے اور اتفاق سے ہندوستان کو یہ تینوں ناکامیوں سری لنکا کے ہی ہاتھوں ہوئیں۔سری لنکا نے اس فتح کے ساتھ شکستوں کے تسلسل کو بھی توڑ دیا،اس میچ سے قبل سری لنکا کو ہندوستان اور پاکستان کے خلاف کلین سوئپ شکستوں سمیت مسلسل 12 میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ہندوستان کی اننگز کے دوران کل 13 میڈنس اوورز پھینکے گئے جو کہ ہندوستان کیخلاف کسی بھی ونڈے میچ کی ایک اننگز میں زیادہ میڈنس اوورز کا ایک نیا ریکارڈ ہے جبکہ گزشتہ 10 سال میں کسی بھی ونڈے میچ کی ایک اننگز میں اتنے میڈنس اوورز نہیں کروائے گئے۔اس سے قبل ہندوستان کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 12 میڈنس اوورز 1975 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور 1981 میں نیوزی لینڈ نے کروائے تھے۔ہندوستان کی ٹیم کے پانچ کھلاڑی صرف 16 رنز پر پویلین لوٹ گئے اور یہ ہندوستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ہندوستان ٹیم اتنے کم رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہوئی ہو، اس سے قبل 1983 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 17 رنز پر آدھی ہندوستان ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی۔میچ میں ہندوستان کے ابتدائی پانچ بیٹسمین صرف 13 رنز ہی بنا سکے جو ہندوستان کرکٹ کی ونڈے تاریخ میں ٹاپ آرڈر بیٹسمینس کا کم ترین اسکور ہے، اس سے قبل 1983 میں زمبابوے اور 2012 میں ہندوستان ٹاپ آرڈر بدترین ناکامی سے دوچار ہوا تھا۔ دنیش کارتک 18 گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس طرح وہ ونڈے کرکٹ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ گیندیں کھیل کر صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT