Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ایک شہری کی غلطی کی نشاندہی کیجئے اور 10% حاصل کریں !

ایک شہری کی غلطی کی نشاندہی کیجئے اور 10% حاصل کریں !

سڑکوں پر کار پارک کرنے والوں کے خلاف نئی مہم۔ نتن گڈکری

نئی دہلی۔/6جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ بہت جلد ایک انعامی اسکیم شروع کرے گی جس کے مطابق غیر پارکنگ علاقہ میں کار ٹہرانے پر تصویر لیکر روانہ کرنے والوں کو 100 روپئے کا نقد انعام دیا جائیگا۔ اس خصوص میں وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اپنے کابینی رفقاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ مذکورہ اسکیم کی صورت گیری کیلئے دونوں وزراء نے کام شرع کردیا ہے۔ نیتن گڈکری نے بتایا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں سڑکوں کو پارکنگ کے مقامات میں تبدیل کردیا گیا جس کے باعث ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ایک ترغیبی اسکیم شروع کرنے کی تجویز ہے، جس کے مطابق اگر کوئی بھی شخص غیر پارکنگ علاقہ میں ٹہری ہوئی گاڑی کی تصویر لیکر روانہ کرتا ہے تو ٹریفک پولیس قصوروار کو 1000 روپئے کا چالان جاری کرے گی اور جرمانہ کی رقم میں سے 100 روپئے تصویر روانہ کرنے والے شخص کو بطور انعام دیا جائیگا۔ اس سوال پر کہ کیا یہ مسئلہ کا حل ہے؟ گڈکری نے کہا کہ فی الحال یہ اختراعی اسکیم ہے اور تمام بلدیات، دفاتر اور رہائشی انجمنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ پارکنگ کیلئے علحدہ احاطہ قائم کریں۔

TOPPOPULARRECENT