Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگ لگانے کی کوشش، ایک شخص فوت

ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگ لگانے کی کوشش، ایک شخص فوت

حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگ لگانے ہمیشہ کا کھیل ایک منچلے نوجوان کی موت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ چکڑپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 22 سالہ  یادگیری جو باغ لنگم پلی علاقہ کا ساکن ہے کل رات فوت ہوگیا۔ یادگیری ایک چار منزلہ عمارت میں رہتا تھا اور اکثر ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگ لگانا اس کی عادت تھی۔ اس کے مکان کے قریب کی عمارت بھی چار منزلہ تھی تاہم دونوں عمارتوں کے درمیان کچھ فاصلہ تھا۔ کل بارش کی وجہ سے نوجوان ہمیشہ کی طرح ایک عمارت سے دوسری عمارت پر چھلانگ لگا رہا تھا کہ بے قابو ہوکر بلندی سے نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT