Thursday , November 22 2018
Home / Top Stories / ایک عیسائی پادری کی پکار۔ اے اللہ فلسطین کی آزادی کے لئے ایک نیا صلاح الدین ایوبی بھیج دی

ایک عیسائی پادری کی پکار۔ اے اللہ فلسطین کی آزادی کے لئے ایک نیا صلاح الدین ایوبی بھیج دی

غزہ۔ غزہ میں فلسطینیوں کے خون ‘ بیت المقدس کی یہودیوں کے ہاتھوں بے حرمتی او رامریکہ کے غاصبانہ او رغیرقانونی قدم سے گرچہ عرب ممالک کے بڑے علماء او رشیوخ کے دل پر چھری نہ چلی ہو

لیکن مقبوضہ یروشلم میں عیسائی اسلام کمیٹی کے رکن عیسائی پادری مینوئل مسلم ان واقعات سے اس قدر دلبرداشتے ہیں کہ انہو ں نے فلسطین کی آزادی کے لئے ایک نیا صلاح الدین ایوبی کی آرزو کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ویڈیو میں پیغام میں کہاکہ یروشلم کی آزادی کا راستہ غزہ سے ہوکر گذرتا ہے او رفلسطین کی آزادی کے لئے ایک نئے صلاح الدین ایوبی کا جنم لینا ہوگا۔

انہو ں نے مزید کہاکہ یہ صلاح الدین ‘ محمد محمود‘ یامینوئل کسی بھی نام سے ہوسکتا ہے لیکن وہ اپنے مذہب پر عمل پیرا ہوکر فلسطین کو آسرائیل سے آزاد کرائے گا۔

درایں اثنا اسرائیل فوج کی فائیرنگ میں61ہلاکتوں اور ہزاروں کے زخمی ہونے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے آزادنے تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی ‘ جسے امریکہ نے روک دیا

TOPPOPULARRECENT