Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / ایک لاکھ ملازمتوں پر تقررات کا جائزہ

ایک لاکھ ملازمتوں پر تقررات کا جائزہ

کے ٹی آر نے صدر نشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے تفصیلات طلب کیں
حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے تلنگانہ میں ایک لاکھ ملازمتوں پر تقررات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صدر نشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن جی چکرا پانی کو سکریٹریٹ طلب کیا تھا جہاں 29500 جائیدادوں پر تقررات کیلئے جاری کردہ اعلامیہ پر پیش رفت کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت لکشما ریڈی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ کل سٹی سنٹرل لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے کے ٹی ـآر نے یہ تیقن دیا تھا کہ حکومت ایک لاکھ ملازمتوں کی فراہمی کیلئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے آج صدر نشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ساتھ تقررات کے سلسلہ میں اب تک کی پیشرفت اور دیگر کئی اُمور کا جائزہ لیا۔ چکرا پانی نے بتایا کہ 75 اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 29500 جائیدادوں پر تقررات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں 23400 جائیدادوں کیلئے ٹسٹ منعقد ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ 18 امتحانات کے ڈاٹا پراسیسنگ جاری ہے۔ عنقریب مزید جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے علاوہ محکمہ پولیس اور محکمہ برقی میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے۔

 

جی ایس ٹی شرحوں میں کمی کا فائدہ
صارفین کو پہنچے:کمرشیل ٹیکس کمشنر
حیدرآباد۔/22نومبر، ( این ایس ایس) تلنگانہ کمرشیل ٹیکس کمشنر وی انیل کمار نے فاسٹ موونگ کنزیومر گڈس ( ایف ایم سی جی ) انڈسٹری اور سوپر مارکٹ آؤٹ لیٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ جی ایس ٹی شرحوں میں کمی کا فائدہ راست صارفین کو پہنچائیں۔ انہوں نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے ایف ایم سی جی اور سوپر مارکٹس حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی متعارف کئے جانے کے بعد بعض اشیاء پر شرحوں میں تبدیلی لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظرِ ثانی شرحوں پر 15نومبر سے عمل ہورہا ہے اور اس کا فائدہ صارفین تک پہنچنا چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT