Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ایک لوک سبھا اور 20 اسمبلی نشستوں کے لئے مسلم امیدوار کو ٹکٹ کا مطالبہ

ایک لوک سبھا اور 20 اسمبلی نشستوں کے لئے مسلم امیدوار کو ٹکٹ کا مطالبہ

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پی لکشمیا سے صدر اقلیتی کانگریس سراج الدین کی نمائندگی

صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پی لکشمیا سے صدر اقلیتی کانگریس سراج الدین کی نمائندگی

حیدرآباد /21 مارچ (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد سراج الدین نے صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی پی لکشمیا سے ملاقات کرتے ہوئے 2014ء کے عام انتخابات میں ایک لوک سبھا اور 20 اسمبلی حلقہ جات میں مسلم قائدین کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔ انھوں نے سابق ریاستی وزیر محمد فرید الدین یا خواجہ فخر الدین صدرمائناریٹی سیل ضلع میدک کو لوک سبھا حلقہ ظہیر آباد سے ٹکٹ دینے کی نمائندگی کی، جب کہ انھیں (سراج الدین کو) اسمبلی حلقہ جات سکندر آباد یا مشیر آباد، سابق رکن اسمبلی یونس سلطان کو اسمبلی حلقہ کھمم، سکریٹری پی سی سی محمد اسماعیل حسین، سابق کارپوریٹر محمد شریف، کنوینر اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد معراج خاں میں سے کسی ایک کو حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کا امیدوار بنانے کے علاوہ پی سی سی سکریٹری محمد عبد الغنی کو اسمبلی حلقہ پٹن چیرو، بابر سلیم باشاہ کو اسمبلی حلقہ راما گنڈم، انڈین یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری سید عظمت اللہ حسینی کو اسمبلی حلقہ سرسلہ (ضلع کریم نگر) سے، سابق رکن قانون ساز کونسل سلطان احمد کو اسمبلی حلقہ سرپور، صدر ضلع محبوب نگر کانگریس کمیٹی عبید اللہ کوتوال یا ناصر بن احمد کو اسمبلی حلقہ محبوب نگر سے، نائب صدر نشین اقلیت ڈپارٹمنٹ میر ہادی علی کو اسمبلی حلقہ یاقوت پورہ، سکریٹری پردیش کانگریس سید یوسف ہاشمی کو اسمبلی حلقہ بہادر پورہ، محمد محمود علی خاں (اعجاز) کو حلقہ اسمبلی ملک پیٹ، مسز ایسٹر رانی کو اسمبلی حلقہ مشیر آباد، خواجہ غیاث الدین کو اسمبلی حلقہ جات بہادر پورہ یا راجندر نگر، صدر ضلع کانگریس نظام آباد طاہر بن ہمدان کو اسمبلی حلقہ نظام آباد (اربن)، محمد ظہیر علی کو اسمبلی حلقہ ٹاؤن کھمم، کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین کو اسمبلی حلقہ دوباک، خواجہ ذاکر الدین کو اسمبلی حلقہ نلگنڈہ، پی سی سی سکریٹری ڈاکٹر ایم اے انصاری کو اسمبلی حلقہ ابراہیم پٹنم، مسز شیراز آمنہ خان کو اسمبلی حلقہ عادل آباد، سید طاہر حسین کو اسمبلی حلقہ مشیر آباد سے ٹکٹ دینے کی نمائندگی کی، جب کہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پی لکشمیا نے یادداشت پر ہمدردانہ غور اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT