Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک لڑکی و خاتون کی مشتبہ موت

ایک لڑکی و خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) مشیرآباد اور کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک لڑکی اور ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس مشیرآباد ذرائع کے مطابق 15 سالہ روحینہ بیگم جو مشیرآباد علاقہ کے ساکن انیس احمد کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ تاہم مشیرآباد پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات حاصل نہ ہوسکیں ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 23 سالہ راجہ شری جو کلثوم پورہ علاقہ کے ساکن راجیش کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 8 جنوری کے دن اپنے مکان میں پکوان کر رہی تھی کہ مشتبہ طور پر پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی اور علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT