Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / ایک ماہ بعد بھی لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کا سراغ نہ مل سکا

ایک ماہ بعد بھی لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کا سراغ نہ مل سکا

پرتھ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے بعد سے انھیں مزید ایسا کوئی میکانکی سگنل موصول نہیں ہوا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارہ کے بلیک باکس سے برآمد ہورہا ہے۔ تلاش کی سرگرمیوں کے آسٹریلیائی سربراہ اگنس ہیوسٹن نے کہا کہ امریکی بحریہ نے جب اپنے آلات سمندر میں اتا

پرتھ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے بعد سے انھیں مزید ایسا کوئی میکانکی سگنل موصول نہیں ہوا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارہ کے بلیک باکس سے برآمد ہورہا ہے۔ تلاش کی سرگرمیوں کے آسٹریلیائی سربراہ اگنس ہیوسٹن نے کہا کہ امریکی بحریہ نے جب اپنے آلات سمندر میں اتارے تو اتوار کو انھیں دو مرتبہ متواتر سگنلز موصول ہوئے تھے۔ یہ سگنلز بلیک باکس سے موصول ہونے والے سگنلز جیسے تھے۔ منگل کو ہیوسٹن نے بتایا کہ جب تک مزید سگنلز نہیں ملتے اس وقت تک سمندر کی تہہ میں تلاش کیلئے روبوٹ نہیں بھیجا جاسکتا۔ ان کے بقول زیر سمندر تلاش کا کام ’’کئی روز‘‘ تک جاری رہ سکتا ہے۔ منگل 8 اپریل کو اس مسافر طیارہ کو لاپتہ ہوئے ایک ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے

اور حکام پوری شدومد سے اس کے ملبے کی تلاش میں مصروف ہیں کیونکہ بلیک باکس سے سگنلز دینے والی مشین کی بیٹریاں صرف 30 دن تک کارآمد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ منگل کو تقریباً 14 بحری اور اتنی ہی تعداد میں ہوائی جہاز بحر ہند میں تقریباً 80 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس مقام پر طیارے کی تلاش کی جارہی ہے وہاں سمندر کی گہرائی تقریباً ساڑھے چار کلومیٹر بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے حکام کو طیارے کی باقیات یا بلیک باکس ڈھونڈنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملائیشیا کا بوئنگ 777 جہاز 8 مارچ کو کوالالمپور سے عملے سمیت 239 افراد کو لے کر بیجنگ کیلئے روانہ ہوا لیکن پرواز سے ایک گھنٹے بعد ہی لاپتہ ہوگیا تھا۔ گمشدگی سے پہلے طیارہ سے ایئرٹریفک کنٹرول کو کسی بھی طرح کی پریشانی یا مشکل کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا تھا اور اسی بنا پر طیارہ کی گمشدگی میں دہشت گردی، اغوا اور دانستہ تباہی کے تمام امکانات کا جائزہ لیا جاتا رہا ہے۔ ملائیشیا کے عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT