Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ایک ماہ قبل ڈالی گئی سڑک پائپ لائین لکیج سے دب گئی

ایک ماہ قبل ڈالی گئی سڑک پائپ لائین لکیج سے دب گئی

کریم نگر۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک ماہ قبل ڈالی گئی پینے کے پانی کی پائپ لائن کے لکیج کی وجہ سے سڑک دب گئی ہے کہنا انتہائی تعجب کی بات ہے کہتے ہوئے ٹی پی سی بی جنرل سکریٹری کارپوریٹر گنڈے مادھوی نے سخت تنقید کی ۔ کریم نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف مسٹر کے سی آر کی کریم نگر دورہ پر پہلی بار آمد پر کئے گئے وعدہ کے مطابق مرحلہ وار 1.8 کروڑ سے پہلے مرحلے میں 46کروڑ سے کام پورے نہیں کروائے گئے اور جو کام بھی کروائے گئے ہیں غیر معیاری ہیں اس کا نمونہ نئی سڑک کا دب جانا گڑھے پڑ جانا ہے۔ آر اینڈ بی عہدیداروں کی عدم نگرانی لاپرواہی مجلس بلدیہ کارپوریشن عہدیداروں سے بغیر مشاورت ابتدائی سطح سے جانچ کی جانے پر یہ سڑک بغیر کسی طرح ہوئی ہے اب عہدیدار اس غلطی کو ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔

 

سڑک حادثہ، ڈرائیور ہلاک
مکہ راج پیٹ۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیگنٹہ کے قریب میں قومی شاہراہ 44 پر واقع نارسنگی منڈل شیوار میں کنٹینر کی ٹکر سے ٹریکٹر ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کے ایک شوروم سے نیا ٹریکٹر لیکر نظام آباد جارہا تھا کہ قومی شاہراہ 44 پر پیچھے سے تیز رفتار کنٹینر لاری نے ٹریکٹر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈرائیور لنگا ریڈی شدید زخمی ہوگیا جسے رامائم پیٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد کے ہاسپٹل لے جانے کے دوران راستہ میں فوت ہوگیا۔ اس حادثہ کے تعلق سے نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT