Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ایک ماہ میں6ہزار کلوغیر قانونی پٹاخے ضبط

ایک ماہ میں6ہزار کلوغیر قانونی پٹاخے ضبط

کولکتہ۔ 18اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال پولس نے گزشتہ ایک مہینے میں 6,000 کلو غیر قانونی پٹاخہ ضبط کیاہے ۔جس میں ایک ہفتہ میں 3,000 کلو غیر قانونی پٹاخہ اور 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سینئر پولس اہلکار نے بتایا کہ کالی پوجا اور دیوالی کے موقع پر کلکتہ میں 2,500 اضافی پولس اہلکاروں کو تعینات کیے گئے ہیں ۔شہر بھر میں 3,584 کالی پوجا پنڈال لگائے گئے ہیں اور 25 بڑے کالی پوجا پنڈالوں کے آس پاس سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 27 واچ ٹاور بنائے گئے ہیں جہاں سے بھیڑ پر نظر رکھی جائے گی ۔اس کے علاوہ 23ہائی روڈ فلائینگ اسکواڈ، 41ڈویژنل اور اضافی موبائل وین کو تیار رکھا گیا ہے ۔

 

ڈینگی کیخلاف ٹاملناڈو حکومت سرگرم
تیروچراپلا۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے وزیر صحت وجئے بھاسکر نے آج کہا کہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے معاملہ میں سنجیدہ ہے اور اس کا صفایا کردینے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے یہاں سرکاری دواخانے کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مزید 15 یوم میں ڈینگی پر پوری طرح قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT