Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ایک ماہ کے دلہے کی پراسرار موت

ایک ماہ کے دلہے کی پراسرار موت

حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) کیرا کے علاقہ میں ایک ماہ کے دلہے کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ۔ کیرا پولیس نے 28 سالہ رمیش گوڑ کی نعش کو علاقہ کے پدا چیرو سے برآمد کرلیا ہے جو کل شام اپنے مکان سے نکلا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ رمیش گوڑ نے ذہنی تناؤ کے عالم میں خودکشی کرلی ہوگی ۔ پیشہ سے خانگی ملازم گوڑکیرا میں رہتا تھا ۔ جس کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے اس کی صحت اچانک بگڑ گئی اور مسلسل بیمار رہنے لگا اور کئی ڈاکٹروں اور ماہرین سے بھی رابطہ پیدا کیا لیکن اس کی صحت میں کوئی سدھار اور تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔ جس سے ذہنی تناؤ کے عالم میں یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کیرا نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT