Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ’’ایک ملک ایک الیکشن‘ ملک کے مفادمیں اہم اصلاحی اقدام

’’ایک ملک ایک الیکشن‘ ملک کے مفادمیں اہم اصلاحی اقدام

پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کو یقینی بنانے تمام سیاسی جماعتوں سے بی جے پی کی اپیل
حیدرآباد ۔ 13 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے آج اہم سیاسی اور انتخابی اصلاح ’’ایک ملک ایک الیکشن‘‘ کی پرزور حمایت کی اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے نظریات سے بالاتر ہوکر اس بل کی تائید کریں جس کی تجویز وزیراعظم نریندر مودی نے پیش کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس سے نہ صرف حکومت کے خزانہ کی رقم کی بچت ہوگی بلکہ جمہوری اقدار کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ کرشنا ساگر راؤ نے کہاکہ ملک میں وقفہ وقفہ سے ہونے والے انتخابات کی وجہ نہ صرف ملک کی معیشت متاثر ہورہی ہے بلکہ انتظامی امور پر اثر پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ایک ملک ایک الیکشن‘ محض ایک انتخابات سے متعلق اصلاحی اقدام نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیاسی، سماجی اور معاشی اصلاح بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات بیک وقت منعقد ہوں تو اس سے اخراجات میں بہت کمی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT