Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ایک پیسہ تک ضائع نہ کریں، ایر انڈیا چیف کی تاکید

ایک پیسہ تک ضائع نہ کریں، ایر انڈیا چیف کی تاکید

ممبئی۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) خرچ کرنے میں کفایت ایسے کلیدی شعبوں میں سے ہے جو ایر انڈیا کے مالی موقف کو بہتر بناسکتے ہیں اور ملازمین کو ضرور یہ یقینی بنانا چاہیئے کہ ایک پیسہ تک ضائع نہ ہونے پائے تاکہ مستقبل بہتر ہوجائے، ایر لائن چیف راجیو بنسل نے یہ بات کہی۔ انہوں نے اگسٹ کے اواخر میں اس ایر لائن کے اعلیٰ عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی جسے خانگی شعبہ کے حوالے کئے جانے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے ملازمین کے نام پیام میں ان سے یہ اپیل بھی کی کہ کفایت شعاری اختیار کریں اور حفاظت و سلامتی اور معیار پر مفاہمت کے بغیر سوجھ بوجھ سے کام کیا کریں۔حکومت کے زیر انتظام ایر انڈیا کے زائد از21,000باقاعدہ ملازمین ہیں۔

TOPPOPULARRECENT