ایک چھوٹا امریکی طیارہ حادثہ کا شکار تمام 6 مسافر ہلاک

اسٹاکٹس ڈیل (امریکہ) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مضافاتی علاقہ فنکس کی پولیس نے کہا کہ ایک چھوٹا امریکی طیارہ جس میں 6 افراد سوار تھے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد گاف کے ایک میدان میں حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسکاٹ لینڈ کے طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ہنوز ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ یہ طیارہ اسکاٹ ڈیل کے گاف کے میدان میں گر کر شعلہ پوش ہوگیا۔ قومی تحفظ نقل و حرکت بورڈ اس حادثہ کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کررہا ہے۔ آج صبح حادثہ کے مقام کا معائنہ کیا گیا۔ 7 گاڑیاں میدان کے قریب بھی کھڑی ہوئی تھیں لیکن شعلہ پوش طیارہ کی وجہ سے ان میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم طیارہ میں سوار مسافرین میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

TOPPOPULARRECENT