ایک کروڑ روپیوں کے ایم ایل سی فنڈس سے ترقیاتی کام انجام دینے کا وعدہ

مرکزی پنچ کمیٹی تاجران چرم میں تعلیمی امداد کی تقسیم ، الحاج محمد سلیم ٹی آر ایس ایم ایل سی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مرکزی پنچ کمیٹی تاجران چرم نے آج جناب الحاج محمد سلیم ایم ایل سی ( ٹی آر ایس ) چیرمین انمول گروپ آف ہوٹلس دفتر کمیٹی پہونچنے پر کمیٹی کے صدر جناب غلام محمد نے استقبال کیا ۔ کمیٹی تاجران چرم مشیر آباد کی جانب سے تعلیمی امداد دستگیر ایجوکیشنل گرانٹ کے چیک غریب و نادار طلباء وطالبات ، الحاج محمد سلیم کے ہاتھوں اسکولس کے ذمہ داروں کو جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر الحاج محمد سلیم نے کمیٹی کے کاموں کی ستائش کی اور تعلیمی امداد کے لیے کمیٹی کی ہر ممکن مدد کرنے کا تیقن دیا ۔ اس کے علاوہ محمد سلیم نے ایم ایل سی فنڈ سے ایک کروڑ روپیوں کے خرچ سے مختلف کام جیسے بوریل ڈلوانا ، سڑک ، بجلی و پانی کے کام کرانے کا وعدہ کیا ۔ محمد علی صوفی سرمد معتمد مرکزی پنچ کمیٹی تاجران چرم نے تمام حاضرین بالخصوص محمد سلیم کا شکریہ ادا کیا ۔ مسرس محمد علی صوفی سرمد معتمد پنچ کمیٹی ، ٹی ادریس نائب معتمد پنچ کمیٹی ، ڈی محمد خلیل احمد ، کے نعیم الدین ، محمد اخلاق حسین ، ٹی محمد مظفر حسین ، کے مجاہد علی ، محمد رحیم الدین قادری ، محمد محبوب علی چودھری پنچ کمیٹی ، الحاج یم اختر علی صدر انجمن ، محمد صدیق حسین صدر پلاسٹک اسکراپ اسوسی ایشن ، عبدالواحد معتمد انجمن ، یم دلبر حسین معتمد مسجد حضرت بلالؓ ، محمد زکریا سکریٹری انجمن جونیر کالج ، محمد جہانگیر سکریٹری انجمن گرلز ہائی اسکول ، الحاج یم حفیظ الدین ، بی اکبر حسین ، یم اے ستار ، محمد رحمن علی و دیگر ممبران پنچ کمیٹی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT