Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ایک کسان کی چیف منسٹر کو خودکشی نوٹ کے بعد خودسوزی

ایک کسان کی چیف منسٹر کو خودکشی نوٹ کے بعد خودسوزی

ناگپور ، 12 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ودربھ میں ضلع واشیم کے 35 سالہ کسان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، جس سے قبل اُس نے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کو موسومہ خودکشی نوٹ تحریر کرتے ہوئے اُن کی توجہ اس خطہ میں زرعی بحران اور کاشتکاروں کی زبوں حالی پر مبذول کرائی۔ تحقیقاتی افسر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر جالکا ریلوے پولیس اسٹیشن کرن سالوے نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ جالکا ریلوے ولیج کے نوجوان آتمارام لانڈگے نے 10 سپٹمبر کو زہر کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا، جبکہ ’پولا‘ فیسٹیول کو دو روز باقی تھے، جسے کاشتکار برادری اہم تہوار تصور کرتی ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ وہ چند ایکڑ زرعی اراضی کا مالک تھا اور مونگ پھلی کے بیج ڈالے تھے۔ اس نے اپنی بیوی، بیٹے، انکل اور چیف منسٹر مہاراشٹرا کے نام چار خودکشی نوٹ لکھے۔

TOPPOPULARRECENT