Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک کیلو سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

ایک کیلو سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے آنے والی فلائیٹ کے مسافرین کی تلاشی کے دوران کسٹمس عہدیداروں کو ایک مسافر جس کا تعلق راجمندری سے بتایا گیا ہے ۔ اس کے لگیج سے ایک کیلو سونا برآمد ہوا ۔ جس پر کسٹمس عہدیداروں نے سونے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT