Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک ہزار اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاسیس کا آغاز

ایک ہزار اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاسیس کا آغاز

سرپنچوں کو سرٹیفیکٹ تقسیم تقریب سے کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( این ایس ایس) : ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے کہا کہ ایک ہزار اسکولوں میں ڈیجیٹل کلاسیس کا آغاز کیا جائے گا اور پانچ سو دیہاتوں کو آراستہ پنچایتوں سے آراستہ کیا جائے گا ۔ یہاں ایک تقریب میں کے ٹی آر نے تین سرپنچوں کو سرٹیفیکٹس عطا کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں آئی ٹی شعبہ نے سال 2015-16 میں پچھلے سال کے 67 ہزار کروڑ کے مقابل 75 ہزار کروڑ برآمدات درج کروائے ہیں ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست کے تین ہزار مطالبات پر ہارڈویر شعبہ کو وسعت اور ٹاسک کے ذریعہ 45 ہزار طلبہ کو روزگار پر مبنی تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا آئی ٹی کمپنیوں کو چھوٹے شہروں تک وسعت دی جائے گی ۔ جب کہ ریاست میں می سیوا خدمات دیہاتوں میں بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ آئی ٹی شعبہ کو وسعت دینا چاہتے ہیں اس سمت میں اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا آئی ٹی ماہرین کے مشوروں سے انیمیشن ، گیمس ، تفریحی شعبہ جات کے لیے پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT