Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ایک ہزار سالہ قدیم مسجد میں خواتین کا داخلہ

ایک ہزار سالہ قدیم مسجد میں خواتین کا داخلہ

پوٹایم ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار سال قدیم مسجد تازہ تنگڑی کی مسجد میں جو اپنے شاندار فن تعمیر اور چوبی نقاشی کیلئے شہرت رکھتی ہے، کیرالا کی مسلم خواتین کیلئے اپنے دروازے کھول چکی ہیں۔ کل مسجد میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی تاکہ وہ مشہور فن تعمیر اور نقاشی کا جائزہ لے سکیں۔ ہزاروں مسلم خواتین بشمول سیاح مسجد میں جمع ہوگئے تھے جو کیرالا کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے تھے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جبکہ عبادتگاہوں میں خواتین کے داخلہ کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ مسلم خواتین اپنے روایتی ملبوس میں مسجد آئی تھیں۔ مسجد میں داخل ہونے والی ایک خوش قسمت خاتون فاطمہ کو تاریخی مسجد کے روبرو داخلہ کیلئے منتظر کھڑا ہوا دیکھا گیا۔ اس نے کہا کہ یہ موقع ملنے پر وہ بے انتہاء خوش ہے۔

TOPPOPULARRECENT