Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / ایک ہزار قوانین منسوخ ، نئی حکومت کی نئی تاریخ

ایک ہزار قوانین منسوخ ، نئی حکومت کی نئی تاریخ

نئی دہلی۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں ایک ہزار سے زیادہ قوانین کو منسوخ کرنے والی ہے جو یا تو زیراستعمال ہیں یا پھر فرسودہ ہوچکے ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد نے کہی۔ مرکزی وزیر قانون کے مطابق حکومت نے 287 ایسے پرانے قوانین کی نشاندہی کی ہے جنہیں منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ ان

نئی دہلی۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں ایک ہزار سے زیادہ قوانین کو منسوخ کرنے والی ہے جو یا تو زیراستعمال ہیں یا پھر فرسودہ ہوچکے ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد نے کہی۔ مرکزی وزیر قانون کے مطابق حکومت نے 287 ایسے پرانے قوانین کی نشاندہی کی ہے جنہیں منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فرسودہ قوانین کو منسوخ یا تبدیل کرنے کے بارے میں مختلف محکموں کو مرکز پہلے ہی مکتوب روانہ کرکے رائے طلب کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر کو لا کمیشن کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پر بھی حکومت کارروائی کررہی ہے۔ کمیشن نے 72 ایسے قوانین کی نشاندہی کی ہے جنہیں فوری منسوخ کرنے ضرورت ہے۔ حکومت نے 36 فرسودہ قوانین کو منسوخ کرنے کے مقصد سے پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں تنسیخ اور ترمیمی بل 2014ء پیش کیا تھا حالانکہ یہ بل اب تک زیرغور ہے۔

TOPPOPULARRECENT