Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ایک ہفتہ میں 253 دیہاتوں کو برقیانے کا کام مکمل

ایک ہفتہ میں 253 دیہاتوں کو برقیانے کا کام مکمل

نئی دہلی ۔15 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا کے تحت گزشتہ ہفتہ تقریباً 253 دیہاتوں کو برقیانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس میں بالترتیب اڈیشہ 111 ، آسام 81 ، جھارکھنڈ  40 ، راجستھان 13 ، بہار 4 ، مدھیہ پردیش 3 ، اترپردیش ایک شامل ہے۔ گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب میں دیئے گئے تیقن کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک ہزار ایام میں 18.452 برقی سے محروم دیہاتوں کو روشنی سے منور کیا جائے اور یہ کام یکم مئی 218 تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ وزیراعظم نے برقی شعبہ میں اصلاحاتکے سلسلہ میں گزشتہ سال جولائی میں برقیانے کی اسکیم کا آغاز کیا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں کسانوں اور گھریلوں صارفین کو برقی سربراہ کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT