Tuesday , December 11 2018

ایک ہندوستانی اور ایک ہند نژاد برطانوی جرنلسٹ کو مالدیپ سے واپسی کا حکم

مالے ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک مالدیپ میں ایمیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کی طرف سے گرفتار شدہ دو بیرونی صحافیوں کو جن میں فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے لیے کام کرنے والے ایک ہندوستانی جرنلسٹ بھی شامل ہے ۔ ملک چھوڑ کر واپس ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی شہری مونی شرما اور ہند ۔ نژاد برطانوی آتش روی پٹیل کو پولیس نے ایمیگریشن حکام کے حوالے کردیا جب یہ پتہ چلا کہ وہ ملک کے ایمیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے ارتکاب کے ساتھ یہاں کام کررہے تھے ۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ تفریحی ویزا پر یہاں رہتے ہوئے ایمیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے ارتکاب کے ساتھ جرنلسٹ کی حیثیت سے کام اور رپورٹنگ کرتے ہوئے پائے گئے ۔ تاہم مالدیپ پولیس نے وضاحت کی کہ ان دونوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔۔

ٹرمپ نے روس کیلئے
میمو جاری کرنے پر روک لگائی
واشنگٹن۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی طرف سے تیار کئے گئے ایک خفیہ دستاویز کو جاری کرنے پر روک لگا دی ہے جس میں 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی کردار کی تحقیقات میں ریپبلکن میمو کے برعکس ٹرمپ کے تئیں ایف بی آئی اور محکمہ انصاف پر تعصب کا الزام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT