Tuesday , February 20 2018
Home / Top Stories / ایک ہند و بردارن وطن کا احساس ‘ ہندوستانی مسلمان کی حب الوطنی بے مثال۔ ویڈیو

ایک ہند و بردارن وطن کا احساس ‘ ہندوستانی مسلمان کی حب الوطنی بے مثال۔ ویڈیو

ان دنوں سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہاہے جس میں ایک ایک ہندو بردار وطن اس بات کا احساس جتا رہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی مسلمان اس قدر حب الوطن نہیں ہوگا جس قدر ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنے ملک سے محبت ہے۔

مذکورہ شخص اس ویڈیو میں اپنے ایک فیس بک پوسٹ کا ذکر کرتے ہوئے نم آنکھوں سے اس با ت کا خلاصہ کررہا ہے کہ جو ردعمل انہیں مسلم بھائیوں سے ملا ہے اس کی توقع نہیں تھا اور تب جاکر مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ ہمارا ملک کس قدرپیارا ہے۔

ہمارے ہندوستان میں اس دیش سے پیار کرنے والے پیار ے پیارے مسلمان ہیں۔مگر ہندو نیوز چیانل کہتے ہوئے وہ برہم ہوکر اے بی پی نیوز کے’ روہت سردانہ ‘کا نام لے رہا ہے اوراس کو انتباہ دے کر کہہ رہا ہے کہ ’’ تو اگر ایک باپ کی اولاد ہے تو مجھ سے ہندو اور مسلمان کے موضوع پر بحث کر‘‘۔

مذکورہ برہم ہندو بھائی کا کہنا ہے کہ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان میں کچھ نہیں ہے یہ صرف ہندوتوا وادی نیوز چیانلوں کی کارستانی ہے جو دونوں میں نااتفاقیاں پیدا کررہی ہیں۔پیش ائے یہ ویڈیو جس کو دیکھ کرآپ بھی حیرت زدہ ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT