Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک ہی جماعت کے دو کونسلرس کا ایک دوسرے پر چپلوں سے حملہ

ایک ہی جماعت کے دو کونسلرس کا ایک دوسرے پر چپلوں سے حملہ

حیدرآباد۔23نومبر ( این ایس ایس) تانڈور میونسپل کونسل کا اجلاس آج افراتفری کے عالم میں ختم ہوگیا جہاں ایک جماعت کے دو کونسلرس نے ایک دوسرے پر چپلوں سے حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے دو کونسلرس میں گذشتہ چند ماہ سے شخصی اختلافات جاری ہیں ۔ اجلاس کے دوران اراضی سروے کے مسئلہ پر دونوں میں بحث ہوگئی اور ایک دوسرے کے خلاف گالی گلوج کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ اس مرحلہ پر دونوں نے ایک دوسرے پر چپلوں سے حملہ کردیا ۔ ان دونوں کو سمجھانے کی کوشش ناکام ہونے کے باعث اجلاس کو ایک دن کیلئے ملتوی کرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT