Wednesday , December 12 2018

ایک ہی خاندان کے چار افراد نے نہر میں کود کر خودکشی کی کوشش کی

حیدرآباد 10 اپریل (یواین آئی ) خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد نے نہر میں کود کر خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداری ضلع کے کوتہ پیٹ منڈل کے پلی ویلہ دیہات میں پیش آیا۔مقامی افرادنے ایک خاتون کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔بعد ازاں ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے تین افراد کی لاشیں نہر سے نکالنے کے کام کا آغاز کردیا گیا۔یہ واقعہ کل رات پیش آیا۔ان خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ مل کر خودکشی کی کوشش کی ۔مقامی افراد نے بتایا کہ شوہروں کی ہراسانی کے سبب بوچی ریڈی نامی شخص کی بیٹیوں نے یہ انتہائی اقدام کرنے کی کوشش کی ۔بچائی گئی خاتون کی شناخت پرامیلا کے طورپر کی گئی ہے ۔ پرامیلا اور پشپاوتی جو آپس میں سگی بہنیں ہیں ، اپنے بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی ۔پرامیلا نے کہاکہ ان کے شوہروں نے ان کوہراساں کیا تھا جس کی وجہ سے وہ یہ انتہائی اقدام کے لئے مجبور ہوگئیں ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT