Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک ہی خاندان کے 6ارکان کی اجتماعی خودکشی

ایک ہی خاندان کے 6ارکان کی اجتماعی خودکشی

حیدرآباد ۔18ستمبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے سوریا پیٹ ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 6ارکان بشمول دو بچے اپنے مکان میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ارکان خاندان نے جراثیم کش ادویہ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر وائی مگلیا نے بتایا کہ آج صبح اس واقعہ کا پتہ چلا اور تمام 6نعشیں مکان کے ایک ہی کمرے میں پائی گئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکن خاندان سریش نے کئی افراد سے رقومات لی تھی اور اس کی وجہ سے سارا خاندان مالی پریشانیوں سے دوچار تھا ۔ سریش کمپیوٹر ہارڈ ویر سرویس کا کام کرتا تھا اور قرض حاصل کرنے کے بعد اسے نقصان اٹھانا پڑا ۔ وہ گھر چھوڑ کر چلا گیا جس پر قرض دارارکان خاندان کو ہراساں کررہے تھے اور انہوں نے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کیا جب کہ پولیس سریش کو تلاش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT