Wednesday , December 19 2018

ایک ہی دن شوہر اور بیوی کا انتقال

آتما کور۔/14 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنہ چنتہ کنٹہ مستقر پر مقیم عبدالستار 56سالہ پرائیویٹ ڈرائیور پیشہ سے وابستہ تھے اچانک ان کی طبیعت بگڑنے پر ان کو حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا اور ان کا صبح انتقال ہوا ، جس پر ان کی میت لیکر ان کے گاؤں آرہے تھے کہ راستہ میں جڑچرلہ پر ان کی اہلیہ خواجہ بی 48سال کی طبیعت بگڑ گئی جس پر ان کو محبوب نگر کے پرائیویٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا، ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ان کا انتقال ہوگیا ۔ ان کے گھر میں ماں اور باپ سے محروم اکلوتی بیٹی حبیبیہ بیگم کا حال بہت برا ہے۔ چنتہ کنٹہ جامع مسجد مدینہ میں نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اکلوتی بیٹی ہے۔

TOPPOPULARRECENT