Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایک ہی سیشن میں 9 وکٹس حاصل کرنا اہم

ایک ہی سیشن میں 9 وکٹس حاصل کرنا اہم

مانچسٹر ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کُک نے چوتھے کرکٹ ٹسٹ میں ہندوستان کی خودسپردگی پر تعجب کا اظہار کیا جس کی وجہ سے پانچ میچس کی اس سیریز میں میزبان ٹیم کو 2-1 کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے 215 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کو تیسرے دن کے ٹی سیشن کے بعد 161 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ اس طرح کل اولڈ ٹریفورڈ میں مہم

مانچسٹر ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کُک نے چوتھے کرکٹ ٹسٹ میں ہندوستان کی خودسپردگی پر تعجب کا اظہار کیا جس کی وجہ سے پانچ میچس کی اس سیریز میں میزبان ٹیم کو 2-1 کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے 215 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کو تیسرے دن کے ٹی سیشن کے بعد 161 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ اس طرح کل اولڈ ٹریفورڈ میں مہمان ٹیم کو اننگز اور 54 رنز کی شرمناک شکست ہوئی۔ کک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اکثر ایک ہی سیشن میں 9 وکٹس حاصل نہیں ہوتیں، انہوں نے کہا کہ چائے کے وقفہ تک ہم نے کم از کم 6 وکٹس حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہاں پر سب سے زیادہ بحیثیت ٹیم مظاہرہ کی تھی کیونکہ ہم ایک بولر کی کمی کے ساتھ میدان میں آئے تھے۔ اس کے بعد ہم منصوبہ کے مطابق چلتے رہے اور تمام بیٹسمین آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف تین بولرس سے استفادہ کررہے ہیں اور اس میں جمی (اینڈرسن) کی غیرمعمولی کوششوں کا دخل ہے۔ وہ دباؤ بنائے رکھنے میں کامیاب رہے اور اس کا ٹیم کو فائدہ ہوا۔ انگلینڈ کیلئے یہ کامیابی اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس نے 10 میچس میں ایک بھی میچ نہیں جیتا تھا، سوائے ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ میں جہاں اسے 266 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی تھی، کپتان کک نے کہا کہ پانچ میچس کی سیریز میں جب ٹیم کا موقف 1-0 ہو تو آپ کو سیریز جیتنے یا پھر اس موقف کو تبدیل کرنے کا موقع رہتا ہے۔

بیرون ملک ٹسٹ میچس میں شکست
دھونی منفی ریکارڈ کے قریب
نئی دہلی۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہیندر سنگھ دھونی نے اسٹیفن فلیمنگ کے ساتھ آئی پی ایل میں بہترین کوچ ۔کپتان اشتراک قائم کیا لیکن اب وہ بحیثیت کپتان ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے جارہے ہیں اور یہ منفی نوعیت کا ریکارڈ ہوگا۔ دھونی بیرون ملک ٹسٹ میچس میں شکست کے اعتبار سے اب صرف 3 میچس پیچھے ہیں ۔ فلیمنگ اور برائن لارا 16 غیرملکی ٹسٹ میچس میں شکست کا ریکارڈ رکھتے ہیں جبکہ دھونی مانچسٹر ٹسٹ میں شرمناک شکست کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اگر ان کی ٹیم کو مزید 3 بیرونی ٹسٹ میچ میں شکست ہوتی ہے تو وہ بدترین ٹسٹ ریکارڈ کے حامل کپتان کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT