Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایک ہی مقام پر اندرون 20منٹ دو حادثات،2ہلاک، آٹھ افراد زخمی

ایک ہی مقام پر اندرون 20منٹ دو حادثات،2ہلاک، آٹھ افراد زخمی

شمس آباد۔/30ستمبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں 20منٹ کے درمیان دو ٹرک حادثے ہوئے جس میں 2ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب شاہ پور کے قریب ایچر ویان کا ٹائر پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی کو سڑک کے کنارے کھڑا کردیا صبح تقریباً چار بجے ایک تیز رفتار کرنول بس نے ویان کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی تھی حادثہ کے بیس منٹ کے اندر ہی اسی مقام پر جہاں ٹریفک جام تھی ایک تیز رفتار ویان ( ایچر ) نے سامنے ٹھہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ویان میں موجود  شیوا پرساد 19سالہ ساکن گھانسی میاں گوڑہ برسر موقع ہلاک ہوگیا اور زخمی یادگیری 19سالہ ساکن شاہ آباد منڈل کو دواخانہ منتقل کرنے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرکے نعشوں کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT