Wednesday , December 19 2018

ایک ہی ٹسٹ اننگز میں سنچریاں بنانے والے بھائیوں کی تیسری جوڑی

سڈنی ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے والے مارش برادران آسٹریلوی بھائیوں کی تیسری جوڑی بن گئے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں شان اور ان کے چھوٹے بھائی مچل مارش نے ایک ہی اننگز میں سنچریاں جڑ کر خصوصی کلب کو جوائن کر لیا ہے جس میں ان سے قبل بھی دو آسٹریلوی بھائیوں کی جوڑیاں موجود ہیں جنھیں ایک ہی ٹسٹ اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ چیپل برادران (ای ین اور گریگ) نے یہ اعزاز تین مرتبہ حاصل کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ دو مرتبہ تو انھوں نے یہ کارنامہ ایک ہی ٹیسٹ میں انجام دیا جب 1974 میں ویلنگٹن میں ایک ہی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں دونوں بھائیوں نے سنچریاں اسکور کیں جب کہ اسٹیو وا بردران نے بھی یہ اعزاز دو مرتبہ حاصل کیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف پانچویں ایشز ٹیسٹ کے چوتھے روز سنچریاں مکمل کرنے والے مارش برادران جذبات میں اپنی وکٹ گنوانے سے بال بال بچے، پہلے شان نے اپنی سنچری مکمل کی بعد میں مچل سنگل لے کر تھری فیگر اننگز مکمل کرنے کے بعد تیزی سے واپس پلٹے تو دوسری سمت سے آنے والے بڑے بھائی ان سے لپٹ گئے مگر فوری طور پر انھیں احساس ہوا کہ مچل خطرے میں ہیں، اس سے قبل کہ وہ رن آؤٹ ہوتے بر وقت اپنی کریز میں پہنچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT