Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ایگزٹ پول14ڈسمبر سے قبل نہیں

ایگزٹ پول14ڈسمبر سے قبل نہیں

نئی دہلی ۔ 26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے آج کہا کہ ہماچل پردیش اور گجرات اسمبلی انتخابات کے بارے میں ایگزٹ پول کے نتیجہ کو جاننے کیلئے عوام کو 14ڈسمبر کی شام تک انتظار کرنا پڑے گا ۔عہدیدار نے کمیشن کے حالیہ ہدایات ‘ احکام اور انتخابی قوانین کی نشاندہی کرتے ہوئے یاد دلایا کہ ایگزٹ پول کی نشریات پولنگ کے تمام مرحلوں‘ اختتام کے نصف گھنٹے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔
الپیش کی تنظیم کے 200کارکن بی جے پی میں شامل
موڈاسہ، 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے سامنے حال میں پارٹی میں شامل ہوئے گجرات میں پسماندہ طبقہ کے نوجوان لیڈر الپیش ٹھاکور کو جھٹکا دیتے ہوئے ان کی تنظیم ‘ٹھاکورسینا’ کے ایک اہم لیڈر سمیت 200 کارکنان بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ان لوگوں نے سماجی تحریک چلانے کے بعد الپیش کے سیاست میں اترنے پر غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ اروللي ضلع کے بایڈ میں گجراتی نئے سال پر بی جے پی کے ‘اسنیہ ملن پروگرام ‘کے دوران ٹھاکور سینا کے ضلع جنرل سکریٹری چترسنگھ سمیت 200 کارکنان آج پارٹی میں شامل ہو گئے ۔واضح رہے کہ وسطی گجرات کے بالاسنور سمیت ریاست میں کئی مقامات پر الپیش کے پتلے بھی جلائے گئے ہیں۔ ان کے بہت سے حامی ان کے کانگریس میں شامل ہونے مبینہ طور پر ناراض ہیں۔

TOPPOPULARRECENT