Wednesday , December 12 2018

ایگزیکیٹو انجینئر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

حیدرآباد۔/12جنوری، ( سیاست نیوز) ایک رشوت خور عہدیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ضلع عادل آباد کے اوٹنور میں ایک کارروائی کے دوران ٹرائیبل ویلفیر ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ایگزیکیٹو انجینئر مسٹر رمیش کو رنگے ہاتھوں گرفتار۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے رمیش کے مکان واقع ونستھلی پورم پر دھاوا اور رمیش کی جائیدادوں اور غیر محسوب اثاثہ جات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT