Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ای اسماعیل ایک تعارف پر تصنیف کا جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

ای اسماعیل ایک تعارف پر تصنیف کا جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر مقبول فاروقی کی تحریر کردہ کتاب ’ ای اسمعیل ایک تعارف ‘ کا رسم اجراء جسٹس بی بھوشن ریڈی لوک ایوت کے ہاتھوں اور ان ہی کی دوسری کتاب ’ سر شام ‘ کی رسم اجراء جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں ہفتہ 19 اگست کو 4 بجے شام ادارہ لوک ایوت تلنگانہ و آندھرا پردیش روبرو شان باغ پارک ہوٹل بشیر باغ میں انجام پائے گی ۔ اس موقع پر اعزازی مہمانان پروفیسر احمد اللہ خاں رکن فیکلٹی آف لاء ( موظف ) ، جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر مصطفی کمال ایڈیٹر شگوفہ ، ڈاکٹر رؤف خیر اس کتاب پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے ۔ مس آمنہ سحر نظامت کے فرائض انجام دیں گی ۔ جناب افتخار حسین اور خواجہ کمال الدین نے دوست احباب ، محب اردو سے خواہش کی کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں ۔ انتظامات کی نگرانی جناب احمد صدیقی مکیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT