Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ای دیاکر راؤ کی پنالہ لکشمیا سے ملاقات ، صحت سے متعلق دریافت

ای دیاکر راؤ کی پنالہ لکشمیا سے ملاقات ، صحت سے متعلق دریافت

چیف منسٹر کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ ، معافی چاہنے پر بھی زور

چیف منسٹر کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ ، معافی چاہنے پر بھی زور
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( این ایس ایس) : تلنگانہ تلگو دیشم قائد ای دیاکر راؤ نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا سے ملاقات کی اور صحت سے متعلق دریافت کیا ۔ وہ آج یہاں ہاسپٹل پہونچے اور صدر تلنگانہ پی سی سی سے ملاقات کی ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ صدر پی سی سی گاندھی بھون تا راج بھون پدیاترا ریالی کے منظم کرنے کے دوران پولیس کی مزاحمت سے زخمی ہوگئے تھے جو کہ نمس ہاسپٹل میں اس وقت زیر علاج ہیں ۔ یہ ریالی سکریٹریٹ کی منتقلی کے حکومت کے فیصلہ کے خلاف نکالی گئی تھی ۔ قائد تلگو دیشم نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پنالہ لکشمیا پر حملہ کی حکومت پس پشت ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر زور دیا کہ وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی چاہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورہ ضلع نلگنڈہ کے موقع پر بھی مبینہ طور پر ٹی آر ایس کارکنوں نے بھی ان کی موٹر کار پر حملہ کیا تھا ۔ جب کہ وہ بس یاترا پر نکلے تھے ۔ ای دیاکر راؤ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مشورہ دیا کہ وہ عوام سے وعدے کرنے کے بجائے عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT