Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ای سیٹ 2018 26,875 درخواستیں موصول

ای سیٹ 2018 26,875 درخواستیں موصول

حیدرآباد۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ای۔سیٹ 2018کیلئے اس بار جملہ 26,875 درخواستیں وصول ہوئی ہیں اور آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ آئندہ ماہ 9 مئی کو ای سیٹ 2018ء کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ کنوینر ای سیٹ 2018ء گووردھن نے کہا کہ ای سیٹ کے پرامن و شفاف انعقاد کیلئے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس کی تفصیلات سے ای سیٹ 2018ء کے انعقاد سے چند دن قبل واقف کروایا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ای سیٹ کیلئے تلنگانہ میں 10 امتحانی مراکز اور آندھرا میں 4 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ گووردھن نے بتایا کہ آن لائن طریقہ کار سے متعلق معلومات کیلئے ویب سائیٹ پر ماڈل امتحانی پرچہ دستیاب رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل بی سیٹ میں شرکت کے خواہش مند امیدوار 10 اپریل سے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔24 اپریل درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT