Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ای میل ، اسکرٹ جیسا مختصر و مفید رہے

ای میل ، اسکرٹ جیسا مختصر و مفید رہے

نصابی کتب میں طلبہ کو مشورہ پر ناراضگی، پروفیسر کی معذرت خواہی
نئی دہلی ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی کام (آنرس) کی ایک نصابی کتاب میں طلبہ کو اتنی  ہی طوالت والے ای میل لکھنے کا مشورہ دیا گیا جو اسی طرح دلچسپ ہوں جیسے اسکرٹس ہوتے ہیں، اس پر غم و غصہ کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ یہ کتاب ’بیسک بزنس کمیونکیشن‘ سی بی گپتا کی تصنیف ہے، جو دہلی یونیورسٹی سے ملحق کالج کے کامرس ڈپارٹمنٹ کے سابق صدر ہیں۔ یہ نصابی کتب پروفیسرز کی طرف سے زیادہ تر ڈی یو ملحقہ کالجوں میں بی کام (آنرس) کے اسٹوڈنٹس کیلئے تجویز کی جاتی ہے۔ یہ کتاب جو ایک دہے سے شائع ہوتی آئی ہے، اس میں کہا گیا: ’’ای میل پیامات کو اسکرٹس کی مانند ہونا چاہئے … اتنے مختصر و مفید کہ دلچسپ رہیں اور اتنے ہی طویل کہ تمام کلیدی نکات کا احاطہ ہوجائے‘‘۔ اب زائد از 70 سالہ پروفیسر سی بی گپتا نے عوام کے جذبات مجروح ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ یہ تمثیل کسی بیرونی مصنف کے آرٹیکل سے لی گئی تھی۔ پروفیسر گپتا نے ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا: ’’میں پہلے ہی میری کتاب سے اس بیان کو حذف کرچکا ہے۔ میں پبلشر کو بھی مشورہ دوں گا کہ اگلا ایڈیشن شائع کرنے سے قبل اس بات کو نکال دیا جائے۔‘‘ اس سوال پر کہ ایسی تمثیل کیوں لی گئی، انھوں نے کہا کہ ان کی طرف سے غلطی ہوگئی اور انھوں نے یہ بات کسی بیرونی مصنف کے آرٹیکل سے لی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT