Wednesday , December 12 2018

ای میل ہائیک کرنے والے 2 افریقی باشندے گرفتار

حیدرآباد۔/10 اپریل ، ( سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) کی سائبر کرائم ٹیم نے دو افریقی باشندوں کو ای میل ہائیک کرنے اور فرضی میلس عوام کو روانہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ پرنس کنندہ جو کانگو افریقہ کا باشندہ ہے اپنے ساتھی 25 سالہ مروان عبدالکریم جو سوڈانی باشندہ کی مدد سے عوام کے ای میل اکاؤنٹس ہائیک کرتے ہوئے اس کا غلط استعمال کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ 7 اپریل کو چندر شیکھر نامی شخص نے شکایت درج کروائی جس میں کہا گیا کہ اس کے ای میل اکاؤنٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے بینک کھاتوں میں رقم منتقل کرنے کا میاسیج روانہ کیا گیا تھا جس کے ذریعہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا۔ میڈیکل ایمرجنسی اور دیگر اہم وجوہات ظاہر کرتے ہوئے ای میلس روانہ کرتے تھے اور رقومات ہڑپ لیتے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT