Saturday , February 23 2019

ای وی ایم کے تاخیر سے پہنچنے کے معاملے میں ایس ڈی ایم کا تبادلہ

ساگر 6دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ووٹنگ کے 48 گھنٹے کے بعد کھرئی اسمبلی انتخابات سے ریزرو ای وی ایم اسٹرانگ روم میں جمع کرنے کے معاملے میں نائب تحصیل دار کی معطلی کے بعد ایس ڈی ایم وکاس سنگھ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں 28 نومبر کو ووٹنگ ہونے کے بعد حلقے اسمبلی کھرئی میں ریزرو مشینوں کو تھانہ باندری میں رکھوا دیا گیا تھا۔ یہ ای وی ایم 48 گھنٹے کے بعد 30 نومبر کو دوپہر بعد 4 گاڑیوں سے ساگر میں واقع انجینیئرنگ کالج پہنچی تو کانگریس کارکنوں نے ہنگامہ کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT