Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / ای وی ایم کے سلسلے میں خدشات دور کرناضروری: بایاں بازو

ای وی ایم کے سلسلے میں خدشات دور کرناضروری: بایاں بازو

نئی دہلی، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو کی جماعتوں نے آج کہا کہ انتخابات کے لئے اب ایک بار پھربیلیٹ پیپر کے دور میں واپس جانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے سلسلے میں جن خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے انہیں دور کر کے اس نظام کو زیادہ شفاف بنائے جانے کی ضرورت ہے ۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے رہنما نیلوتپل باسو اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے رہنما اتل کمار انجان نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ای وی ایم کے استعمال کے بارے میں قومی اور ریاستی سطح پر منظور شدہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ انتخابی نظام میں شفافیت ضروری ہے اور اس ضمن میں جو شک ہے انہیں دور کیا جانا چاہئے ۔مسٹر باسو نے اجلاس میں مشورہ دیا کہ ووٹنگ مشین پرکی گئی ووٹنگ کے ساتھ ہی اس کا پرنٹ علیحدہ آنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT