Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ای پی ایف ارکان کیلئے خصوصی پورٹل متعارف

ای پی ایف ارکان کیلئے خصوصی پورٹل متعارف

تلنگانہ میں 6.47 لاکھ درخواستوں کی یکسوئی، بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر کا خطاب
حیدرآباد۔18مارچ( سیا ست نیوز) مرکزی وزیرلیبر بنڈارودتاتریہ نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مرکزی حکومت کی جانب سے وظائف ‘ بونس اور دیگر مراعات کے آن لائن حصول کے متعلق تیار کردہ پورٹل کی تفصیلات پیش کی۔آج یہاں پی ایف کمشنریٹ دفتر واقع برکت پورہ میں منعقدہ پریس کانفرنس بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں دو ہزار سات سو 43اداروں کے بارہ لاکھ سے زائد ای پی ایف ہے جبکہ ریاست آندھراپردیش کے 1580اداروں سے تین لاکھ 56ہزار855ای پی ایف اراکین کا اپریل 2015تافبروری 2016تک احاطہ کیاگیا ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ مرکزی حکومت نے ای پی ایف اراکین کے لئے ایک خصوصی پورٹل کی تشکیل عمل میںلائی گئی ہے جس کے ذریعہ وہ اپنے وظائف ‘ بونس اور دیگر رقومات کی اجرائی عمل میںلاسکتے ہیں۔ بنڈارودتاتریہ نے اندرون بیس یوم ریاست تلنگانہ میں 6.47لاکھ ای پی ایف درخواستوں کے حل کا بھی دعوی ٰ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت بالخصوص وزیر اعظم نریندر مودی ای پی ایف شعبہ میںدرکار مشکلات کو حل کرنے میںنہایت سنجیدگی کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کے نتیجہ میںریاست تلنگانہ اور آندھرا کے لاکھوں درخواست گذاروں کو اس کا فائدہ پہنچ رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT