Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ای پی ایل : سنڈرلینڈ کی جیت

ای پی ایل : سنڈرلینڈ کی جیت

لندن ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں سنڈر لینڈ نے ایورٹن کو 3-0 سے ہرا دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مسابقت ہوئی۔ سنڈر لینڈ نے شروع سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے کھیل کے 29 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے برتری حاصل کی۔ بعدازاں سنڈر لینڈ نے یکے بعد دیگر مزید دو مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھا کر مقابلے میں تین گولز کی برتری حاصل کر لی۔ ایورٹن میچ کے اختتام تک کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لامائن دو گولز داغ کر نمایاں رہے۔
ویسٹ ہام کے مداحوں پرپابندی
لندن ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے فٹبال کلب ویسٹ ہام اپنے ان مداحوں پر تاحیات پابندی عائد کردے گا جو گزشتہ روز اپٹن پارک میں میچ سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کی بس پر حملے میں ملوث ہوئے۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق ویسٹ ہام کے مداحوں کے حملے میں مانچسٹر کی ٹیم بس کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا جبکہ میچ 45 منٹ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔ کلب کے بیان میں کہا گیا کہ ’’ہم اس بات سے باخبر ہیں کہ کچھ حامی بولین گراؤنڈ میں موجود تھے جنھوں نے نامناسب رویہ اپنایا‘‘۔ فٹبال اسوسی ایشن نے بھی اس ناخوشگوار واقعے کی مذمت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT