Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ای پی ایل چمپئن لیسٹر سٹی کا بنکاک میں والہانہ استقبال

ای پی ایل چمپئن لیسٹر سٹی کا بنکاک میں والہانہ استقبال

بنکاک ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رواں برس انگلش پریمیئر لیگ جیت کر سب کو حیران کر دینے والی ٹیم لیسٹر سٹی اپنے فاتحانہ دورے پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت ننکاک پہنچی ہے جہاں اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تھائی لینڈ کے ارب پتی تاجر وچائی سریودھناپربھا ہی لیسٹر سٹی کے مالک ہیں اور انھوں نے ہی ٹیم کے اس ٹور کے انتظامات کئے ہیں۔ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز بنکاک کے سورن بھومی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو اس موقع پر اُن کے ہزاروں مداح وہاں استقبال کیلئے موجود تھے۔ لیسٹر سٹی نے اپنے شہر میں بھی فتح کی پریڈ میں شرکت کی تھی۔ ای پی ایل کے اس سیزن میں لیسٹر سٹی کی کارکردگی انتہائی متاثر کن اور سب اندازوں کے برعکس رہی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT